؞   مفت ایمبولینس سہولت کی شروعات کریں گے فہیم احمد
۳۰ مارچ/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
کھیتاسراۓ (حوصلہ نیوز) : کھیتاسراۓ نگر پالیکا کے رہنے فہیم احمد جلد ہی مفت ایمبولینس سہولت کی شروعات کرنے جا رہے ہیں جس سے کھیتاسراۓ اور اطراف کے لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوۓ فہیم احمد نے بتایا کہ ہم ایک ہفتہ کے اندر اندر اس کی شروعات کردیں گے۔ ایک ماروتی وین ، اسٹریچر اور آکسیجن سمیت ضروری چیزوں کا بندوبست ہوچکا ہے۔ فہیم احمد کا کہنا ہے کہ باقاعدہ انتظامیہ سے منظوری تو نہیں لی گئی ہے لیکن سی ایم او کو اطلاع دے دی گئی ہے اور انہوں نے اس کام کو سراہا ہے۔
حوصلہ نیوز سے تفصیلی بات چیت میں فہیم نے بتایا کہ اس کے لئے موبائل نمبر خاص ہوگا جو کہ چوبیس گھنٹے اپنی سہولت مہیا کرے گا اور لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایمبولینس کا موبائل نمبر ہے 9670584475
واضح ہو کہ فہیم احمد اس کے علاوہ دوسرے اور بھی دیگر سماجی اور فلاحی کام انجام دیتے ہیں۔ رات میں تدفین کے لئے قبرستان میں تدفین کے لئے جنریٹر کا انتظام اورگرمیوں میں جگہ جگہ ٹھڈے پانی کا انتظام اور سردیوں میں کمبل تقسیم کرنے کا کام بھی انجام دیتے ہیں۔


2 لائك

3 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.